کچھ لوگوں نے معاملے پر سیاست چمکانے کی کوشش کی، ان کے اپنے دامن پر داغ لگے ہیں۔فائل فوٹو
کچھ لوگوں نے معاملے پر سیاست چمکانے کی کوشش کی، ان کے اپنے دامن پر داغ لگے ہیں۔فائل فوٹو

ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کےخلاف بھارت کا بہت کردار ہے۔حماد اظہر

وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کےخلاف بھارت کا بہت کردار ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران حماد اظہرنے کہا کہ سابق حکمران اپنے ہی گھرکو لوٹ کر چلے گئے، (ن) لیگ نے کوئی اصلاحات نہیں کیں، (ن) لیگ نے اپنی سیاست بچانے کیلیے سخت فیصلوں میں تاخیر کی، زرمبادلہ کے ذخائر (ن) لیگ کے دور میں آدھے رہ گئے تھے، 82 ارب روپے کی بجلی چوری کو روکا گیا ہے

حماد اظہرنے  کہا کہ بجلی کے نرخ نہ بڑھاتے تو کمپنیاں دیوالیہ ہو جاتیں، ہمارے دور میں زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہیں، اچھی بات یہ ہے ہمارا روپیہ بھی مستحکم ہو گیا ہے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال پاکستان نے تاریخی بحران کا سامنا کیا، سود سمیت بیرونی قرضوں کی ادائیگی ایک بہت بڑا چیلنج تھا، ہمیں سخت فیصلے کرنا پڑے جس کے ثمرات نظر آنے لگے ہیں، معیشت میں استحکام آگیا ہے، اب بہتری کی طرف جائیں گے

ان کا کہناتھا کہ ہمارے دور میں معاشی رفتار سب سے تیز نظر آئے گی، ہم مصنوعی تیزی کی طرف نہیں جائیں گے۔ ہم نے انصاف صحت کارڈ اور احساس پروگرام شروع کیا، زراعت کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، زراعت وفاق کے زیرانتظام نہیں لیکن پھر بھی 250ارب کے قریب رکھے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ عام آدمی کو سہولیت دینے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اسلم اقبال نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ایک بیڈ کا خرچہ 45 لاکھ روپے سالانہ ہے

انہوں نے کہا کہ  صحت کے شعبے میں آڈٹ کرانا ہمارا حق ہے، تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا تو پتا چلا سرکاری ہسپتالوں میں کوئی ڈاکٹر 2 گھنٹے کےلئے آتا ہے تو کوئی 3،3 دن نہیں آتا،مریض ہسپتالوں میں خوارہورہے ہیں اور ڈاکٹر پرائیویٹ پریکٹس کررہے ہیں، ہم نے حاضری کا پوچھ لیا تو کیا برا کام کیا ہے؟، ایک ڈاکٹر اور سرجن کتنے آپریشن کرتا ہے کیا یہ پوچھنا برا ہے؟ اگرکوئی کہتا ہے مریض کا آپریشن نہیں ہو رہا تو کیا معاملہ ایسے ہی چھوڑ دیں؟۔