پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرا ٹی 20 میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
گرین شرٹس اور آئی لینڈرز کے مابین جاری تین ٹی 20 میچز کی سیریز کا دوسرا میچ پیر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ میچ کا ٹاس شام 6 بجے ہوگا اور میچ کا آغاز ساڑھے 6 بجے ہوگا۔ سری لنکا کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلی گئی تھی جس میں گرین شرٹس 2-0 سے فاتح قرار پائے تھے۔