سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہٹ کر کوئی بھی موقف ہم اور پوری قوم مسترد کرتی ہے۔فائل فوٹو
سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہٹ کر کوئی بھی موقف ہم اور پوری قوم مسترد کرتی ہے۔فائل فوٹو

نیب ٹیم آج شہبازشریف کے گھرجائے گی

قومی احتساب بیورو(نیب)کی ٹیم نے لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن اوراثاثہ جات کیس میں آج شہبازشریف کے گھرجائے گی۔نیب ٹیم نے اپنی آمد سے متعلق شہبازشریف کوآگاہ کردیا۔

نیب نے شہبازشریف سے تحقیقات کیلیے سوالنامہ تیارکرلیا ،مجوزہ سوالنامہ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ کی مخالفت کے باوجودکمپنی کی منظوری کیوں دی،سالڈویسٹ مینجمنٹ کاپی ایم یوفعال ہونے کے باوجودکمپنی کیوں بنائی؟۔

نیب سوالنامنے کے مطابق کیا یہ بات درست ہے کہ کمپنی آئی سٹیک کو قانونی طریقہ استعمال کیے بغیر ٹھیکہ دیا گیا،غیر ملکی کمپنیوں کو 320 ملین ڈالر کا ٹھیکہ آؤٹ سورس کرنے کا اختیارکس نے دیا تھا، صفائی کمپنی کو بغیر کسی جامع منصوبے کے بغیر بڑی تعداد میں قرضہ اور امداد دینے کا فیصلہ کیوں دیا گیا۔

ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے قرض واپس کرنے اور سرمایہ پیدا کرنے کے منصوبے کو کیوں مسترد کیا گیا، جو غیر قانونی اقدامات اٹھائے گئے اس سے پنجاب حکومت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا، بیرون ملک سے شہباز شریف اکاونٹ میں مشتبہ ٹرانزیکشن کے شواہد بھی ملے ہیں اس رقوم کے ذرائع کیا ہیں؟