نیب والے آئیں تو صحیح، ہم گرفتاری دینے کیلئے تیار ہیں، مولانا فضل الرحمان
نیب والے آئیں تو صحیح، ہم گرفتاری دینے کیلئے تیار ہیں، مولانا فضل الرحمان

آزادی مارچ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا حکومت کے خلاف آزادی مارچ اور دھرنا اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

شہری حافظ احتشام کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جے یو آئی (ف) کو آزادی مارچ اور دھرنا دینے سے روکا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے دھرنے اور احتجاج کے لیے جگہ مختص کر رکھی ہے۔

سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری تعلیم، سربراہ جے یوآئی ایف مولانا فضل الرحمن، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اورچیئرمین پیمرا کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔