گوجرانوالہ کی عدالت میں قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹراور ہیڈ کوچ مصباح الحق کے خلاف رٹ پٹیشن دائرکردی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مصباح الحق کیخلاف رٹ پٹیشن ایڈو کیٹ منظور قادرنے سول جج ابرار علی خان کی عدالت میں دائر کی ہے جس میں چیئرمین پی سی بی ، چیف ایگزیکٹواورچیف سلیکٹر کو فریق بنایا گیاہے ۔
ایڈوکیٹ کی جانب سے درخواست میں ماہانہ 32 لاکھ روپے تنخواہ پر اعتراض اٹھایا گیاہے ، درخواست گزار کا کہناہے کہ اس خطیر رقم سے غریبوں کیلیے یتیم خانہ کھولا جا سکتا ہے،عوام کے پیسے کا بے دریغ استعمال نہیں ہونا چاہیے ۔
درخواست کے متن میں درج ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے شاہانہ اخراجات سے ہر پاکستانی متاثر ہورہا ہے،کرکٹ بورڈ کے کسی عہدیدار کی تنخواہ 5 لاکھ روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔
درخواست کے متن میں یہ بھی درج ہے کہ مصباح الحق کو پاکستان نے بہت کچھ دیا،انہیں اپنی خدمات مفت دینی چاہیے۔گوجرانوالہ کی عدالت نے درخواست سماعت کیلیے منظورکرتے ہوئے بورڈ عہدیداران کو 15 اکتوبر کو طلب کرلیا ہے۔