امریکا کی قومی سلامتی کے سربراہ نے استعفیٰ دیدیا
کیون مک الینن نے اپنی تعیناتی کے 6 ماہ بعد ہی عہدے سے استعفیٰ دیا۔
قومی سلامتی کے نئےسربراہ کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔فائل فوٹو
امریکا کی قومی سلامتی کے سربراہ نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا کے قائم مقام قومی سلامتی کے سربراہ کیون مک الینن نے اپنی تعیناتی کے 6 ماہ بعد ہی عہدے سے استعفیٰ دیا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ٹوئٹ کے ذریعے کیون مک کے استعفے کی تصدیق کی اور بتایا کہ حکومت کے ساتھ کئی سال گزارنے کے بعد کیون مک اپنی فیملی کو زیادہ وقت دینا چاہتے تھے اور وہ نجی سیکٹر میں جانا چاہتے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ نئے قومی سلامتی کےسربراہ کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔امریکی صدر نے عہدہ چھوڑنے والے قومی سلامتی کے سربراہ کے کام کوبھی سراہا اور کہا کہ ہم نے بارڈر کراسنگ کو کم کرنے کے لیے ساتھ کام کیا۔
Kevin McAleenan has done an outstanding job as Acting Secretary of Homeland Security. We have worked well together with Border Crossings being way down. Kevin now, after many years in Government, wants to spend more time with his family and go to the private sector….
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) October 11, 2019
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیون مک امریکی صدر ٹرمپ کے دور میں قومی سلامتی کے چوتھے سربراہ تھے، انہوں نے امریکی صدر کی اُن سخت پالیسیوں کی نگرانی کی جس کا مقصد میکسیکو کی سرحد سے آنے والے مہاجرین کو روکنا تھا۔
مک کیون کو اپریل میں کرسجن نیلسن کے استعفے کے بعد قومی سلامتی سیکیورٹی کا قائم مقام سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔