احتساب عدالت میں اثاثہ جات ریفرنس میں گرفتار رکن قومی اسمبلی خورشیدشاہ کی طبی سہولتوں سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے خورشیدشاہ کی این آئی سی وی ڈی ہسپتال منتقلی کی استدعا مسترد کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت میں خورشیدشاہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی،خورشیدشاہ کی طبی سہولتوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی،درخواستگزار کے وکلا نے کہا کہ خورشید شاہ کو طبی سہولتیں نہیں دی جا رہیں۔
خورشیدشاہ کی طبیعت ناسازہے وقت پر ادویات نہیں دی جا رہیں ،خورشیدشاہ کو چیک اپ کیلیے ہسپتال منتقل کیا جائے۔