بھارتی وزدفاع راج ناتھ کے اشتعال انگیز بیان کوپاکستان نے مسترد کر دیا ہے۔ پاکستان دفتر خارجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان بھارتی وزیر دفاع کی بیان کی شدید مذمت کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ راج ناتھ کا بیان اشتعال انگیز ہے،دشمن کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔بھارتی وزیر دفاع کابیان پاکستان مخالف اور انتہا پسندانہ سوچ کا عکاس ہے۔
بھارت کشمیریوں پر کیے جانے والے مظالم کو چھپانے کےلیے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کر رہا ہے۔ بھارتی وزیردفاع نے ریاست کو توڑنے کی دھمکیاں دی تھیں۔پاکستان کی مسلح افواج اورعوام مادر وطن کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیردفاع راج ناتھ نے ہریانہ کے انتخابی ریلی میں اشتعال انگیر تقریر کی تھی۔