سمندری طوفان کے سبب موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔فائل فوٹو
سمندری طوفان کے سبب موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔فائل فوٹو

جاپان میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 70ہوگئی

جاپان میں سمندری طوفان ہیگی بس سے ہلاکتوں کی تعداد 70ہوگئی، پندرہ تاحال لاپتہ ہیں، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان کے بعد سرچ آپریشن جاری ہے، ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی، ایک لاکھ اڑتیس ہزار افراد تک پانی جبکہ چوبیس ہزار تک بجلی کی سپلائی منقطع ہے۔

متاثرہ علاقوں میں ہزاروں ریسکیو اہلکار لوگوں کی مدد کرنے میں مصروف ہیں تاہم مکمل بحالی میں کافی وقت درکار ہو گا۔ سمندری طوفان کے سبب موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے درياؤں ميں طغيانی کے باعث کانٹو اور کوشن کے علاقے سیلاب سے سب سے زيادہ متاثر ہوئے ہيں۔

ہزاروں افراد بے گھرہوچکے ہیں جبکہ پہاڑی علاقوں ميں لوگوں کی بڑی تعداد گھروں کی چھتوں پر محصور ہے۔