مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض افواج نے ضلع اسلام آباد(اننت ناگ) کے علاقے پازل پورہ میں آپریشن کیا۔اس دوران گھرگھر تلاشی لی گئی اور چادروچار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔
آپریشن کے دوران قابض فورسز نے تین نوجوانوں کوگرفتارکیا اورانہیں عسکریت پسند قرار دے کر فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیوں کو 73 روز ہوگئے۔