احتساب عدالت نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز میں جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اکتوبر تک توسیع کر دی۔
حمزہ شہباز کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پراحتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے نیب کو رمضان شوگر ملز ریفرنس میں قانونی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔ حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر کارکنوں پر کارکن احتساب عدالت کے باہر جمع ہوگئے، کارکنوں نے اپنی جماعت کے حق اور حکومت مخالف نعرہ لگائے۔
دوسری جانب سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کیخلاف آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔ سماعت کے دوران شریک ملزم فواد حسن فواد اور احد چیمہ بھی پیش ہوئے۔