اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرروتبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔فائل فوٹو
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرروتبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔فائل فوٹو

حکومت نے ڈی جی نیکٹاڈاکٹرمحمدطارق کوعہدے سے ہٹادیا

وفاق نے بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پرتقرروتبادلے کردیے،حکومت نے ڈی جی نیکٹاڈاکٹرمحمدطارق کوعہدے سے ہٹادیا ،ان کی خدمات نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کے سپرد کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افتخاراحمدکو جوائنٹ سیکریٹری صنعت وپیداوارڈویژن تعینات کردیا گیاجبکہ سیکریٹریٹ گروپ کے طحٰہ حسین کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

،حکومت نے آڈٹ اینڈاکاؤنٹس سروس کی خدمات اوورسیزپاکستانیزڈویژن کے سپرد کردی جبکہ شیناعلی کو سینئرجوائنٹ سیکریٹری اوورسیز پاکستانیزڈویژن تعینات کردیاگیا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرروتبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔