ریسکیو کی 14 ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔فائل فوٹو
ریسکیو کی 14 ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔فائل فوٹو

گجرات،8 منزلہ شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی۔بچی جاں بحق

گجرات میں8منزلہ شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہو گیا ہے، پلازے میں سینکڑوں افرادمحصور تھے جبکہ دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے ایک بچی دم توڑ گئی ہے، ریسکیو کی ٹیمیں امدادی کاررروائیوں میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھمبر روڈ پر واقع8منزلہ شاپنگ سینٹر میںآگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے پلازے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،آتشزدگی کے وقت شاپنگ سینٹر میں سینکڑوں افراد موجود تھے، جس پر پلازے میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ اپنی جان بچانے کیلیے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔

آتش زدگی سے 100 دکانیں، 60 فلیٹس اور 20 سے زائد گاڑیاں جل گئیں جس کے نتیجے میں کروڑوں کا نقصان ہوا۔ ریسکیو کی 14 ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران100 سے زائد خواتین اور بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کو آگ بجھانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ سے ریسیکو کی گاڑیاں اور 100 سے زائد اہلکار کو طلب کیا گیا ہے جو امدادی کارروائی میں مصروف ہیں۔ تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔