ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اوران کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوط کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بینچ نے کی۔
درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا ہے کہ پانا ما فیصلے کے بعد مریم نواز اور نواز شریف عدلیہ کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں،دونوں رہنماﺅں نے کوٹ مومن اور پنجاب ہاﺅس میں عدلیہ مخالف بیانات دیے جوکہ توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں۔
وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نوازکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بینچ نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوط کر لیا۔