خادم الحرمین الشریفین کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے،روضہ رسول پرحاضری دی اور عمرہ ادا کیا۔
وزیراعظم عمران خان اپنےپہلےغیرملکی سرکاری دورے پرمنگل کو سعودی عرب پہنچے۔ مدینہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے ایئر پورٹ پران کا استقبال کیا۔
وفاقی وزراشاہ محمود قریشی، اسد عمر، فوادچودھری اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد پاکستانی وفد میں شامل ہیں، مدینہ آمد پروزیراعظم بغیرجوتے پہنےجہاز سے اترے اورسرزمین حجاز پراحتراما ننگے پائوں چلتے رہے۔
وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ روضئہ رسول ﷺپہنچے۔ان کی آمد پر وہاں موجود افراد نےگرم جوشی سےان کا استقبال کیا، وزیراعظم بھی جوابا ً ہاتھ ہلاتے رہے۔ وزیراعظم نےمسجد نبوی میں نماز مغرب اور ریاض الجنہ میں خصوصی نوافل ادا کیے اورملک کی سلامتی ترقی اور خوشحالی کی دعا کی۔