ملک بھرکی تاجر برادری شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کرے گی۔فائل فوٹو
ملک بھرکی تاجر برادری شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کرے گی۔فائل فوٹو

تاجروں نے29اور30اکتوبرکو شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے ملک بھر میں29 اور30اکتوبرکو شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔

مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری اورنعیم میراوردیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کہ ہم ٹیکس چور نہیں،اب فیصلہ سڑکوں پرہو گا۔

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نے کہاکہ مولانا فضلا الرحمان کے آزادی مارچ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں،31اکتوبر کو تمام مارکیٹیں کھلی  رہیں گی۔

تاجر رہنمائوں کا کہناتھا کہ اگر حکومت کو کوئی شک ہے تو ہمارے مطالبات مان لے ہم ہڑتال کی کال واپس لے لیں گے۔