فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے اسے ختم کردیں۔سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو پرسخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر ملک پربوجھ ہے اسے ختم کردیں۔

جسٹس گلزاراحمد پرمشتمل سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ایف بی آر کی اپنے ملازم محمد انور گورایہ کی سروس کے حوالے سے اپیل کی سماعت کی۔

جسٹس گلزاراحمد نے ایف بی آر پراظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا کہ کھربوں روپیہ ہر سال چلا جاتا ہے، ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے، اس کو ختم کردیں، دیکھیں کتنا پیسہ جمع ہوتا ہے۔

جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ ایف بی آر کی 22 ہزار کی فوج کیا ریکوری کرے گی، 80 فیصد ٹیکس ان ڈائریکٹ جمع ہوتا ہے، صرف 20 فیصد ریونیو اکٹھا کرنے کے لیے 22 ہزاربندے ایف بی آرمیں رکھے گئے۔