پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں۔فائل فوٹو
پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں۔فائل فوٹو

بھارتی فوج کی آبادی پر فائرنگ۔2افرادزخمی، سات مکانات تباہ

بھارتی فوج کی وادی لیپا کی سول آبادی پر بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری، 2افرادزخمی، سات مکانات تباہ،تعلیمی ادارے اور بازار بند جب کہ پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں۔

بدھ کی صبح تقریبا چھ بجے سے ساڑھے آٹھ بجے تک بھارتی فوج نے آزاد کشمیرکے ضلع جہلم ویلی،ہٹیاں بالا کے سرحدی دیہاتوں لبگراں ،سد پورہ اورانٹلیاں پر بلااشتعال گولہ باری اورفائرنگ کی۔ لبگراں کے دو افراد انور یعقوب اورمحمد عمر زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال داخل منتقل کردیا گیا ہے جبکہ 7مکان تباہ ہو گئے۔ بھارتی گولہ باری کے باعث بدھ کے روز وادی لیپا کے تمام بازاراورتعلیمی ادارے بند رہے۔

پاک فوج نے دشمن کی گولہ باری کا موثر جواب دیتے ہوئے بھارتی گنوں کو خاموش کرادیا۔دوسری جانب اسلام آباد میں تعینات بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنرآہلو والہ کو ایک بار پھر دفتر خارجہ میں طلب کرکے بھارتی فورسز کی طرف سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی بلا اشتعال خلاف ورزیوں پرشدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔