ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

مریم اورنگزیب کی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی درخواست

احتساب عدالت نے مریم اورنگزیب کی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کیلیے دائر درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب کی جانب سے شاہدخاقان عباسی سے ملاقات کےلیے درخواست دائرکردی گئی،مریم اورنگزیب نے درخواست احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی اجازت دی جائے،جج محمد بشیرنے استفسار کیا کہ اگر شاہد خاقان عباسی ہی ملاقات نہ کرنا چاہیں تو؟۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگرآپ اجازت دیں گے تو ہم ان سے منت کر لیں گے،نیب کی حراست کے دوران عدالت کی اجازت پرملاقات ہوئی تھی،مریم اورنگزیب نے کہا کہ جوڈیشل ریمانڈ ہونے کے بعد جیل حکام ملاقات نہیں کرنے دیتے، احتساب عدالت نے جیل حکام سے کل جواب طلب کر لیا۔