برطانوی شاہی جوڑے نے بادشاہی مسجد کا دورہ کیا ،بادشاہی مسجد کے خطیب نے شاہی مہمانوں کا استقبال کیا، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کو مسجد کے مختلف حصے دکھائے گئے۔
تفصیلات کے مطابق شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن بادشاہی مسجد پہنچ گئے ،شہزادی نے بادشاہی مسجد آمد پرسبزرنگ کا لباس پہنچا اور سر پر ڈوپٹہ اوڑھ رکھا تھا، بادشاہی مسجد کے امام مولانا عبدالخبیر آزاد نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔
شاہی جوڑے کی آمد پر مسجد میں ریڈکارپٹ بچھایا گیا،امام بادشاہی مسجد نے شاہی جوڑے کو مسجد کی تاریخ سے متعلق بتایا ،شاہی مہمانوں کو مسجد کے مختلف حصے بھی دکھائے گئے ۔امام مسجد نے شاہی جوڑے کو اسلامی کتب اور قرآن پاک کا ترجمہ تحفے میں دیا۔