وزیرا عظم عمران خان نے اسلام آباد میں کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کردیا۔
تقریب میں وفاقی و صوبائی وزرا، پارٹی کی مرکزی قیادت اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جب کہ غیرملکی سفرا، عالمی اداروں کے نمائندے اور تمام بڑی جامعات کے وائس چانسلرز بھی تقریب میں موجود تھے۔
پروگرام کے تحت نوجوانوں کو 10 ہزار سے 50 لاکھ تک قرض، کاروبار، اعلیٰ تعلیم، ہنر کے موقع فراہم کیے جائیں گے جس کے لیے نوجوان گھر بیٹھے ویب سائیٹ پرآن لائن درخواست دے سکیں گے۔
اس حوالے سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیر کیے گئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے نوجوان قوم کا روشن مستقبل اور ملک کو عظیم تر بنانے کی امید ہیں ۔
خواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنانے کے لیے 25 فیصد کوٹہ بھی شامل ہے۔خواتین کو طاقتور اور بااختیار بنا کر ترقی یافتہ اقوام کے مقابلے میں لانا وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 17, 2019
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ وجوان استحصالی نظام کے خلاف عمران خان کا ہراول دستہ بن کر ابھرے اور قریہ قریہ نگرنگر تبدیلی کا پیغام پہنچایا، کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کے روزگار اور دیگر مسائل حل کرنے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔