اب وزیر اعظم نے سڑکوں میں کرپشن کے نام پرایک نئی کہانی سنا دی ہے۔فائل فوٹو
اب وزیر اعظم نے سڑکوں میں کرپشن کے نام پرایک نئی کہانی سنا دی ہے۔فائل فوٹو

شہباز شریف ہی آزادی مارچ کی قیادت کریں گے۔رانا ثناءاللہ

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمن کے مارچ کی قیادت پارٹی صدر شہبازشریف ہی کریں گے ۔

لاہور کی انسدادمنشیات کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آزادی مارچ کا فیصلہ اٹل ہے اس پر سب کو عمل کرنا ہے اور شہباز شریف آزادی مارچ کی قیادت کریں گے، تمام اضلاع سے (ن) لیگ کے ورکرز آزادی مارچ میں شریک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ انتقام کا نشانہ شہبازشریف کو بنایا گیا ہے، پارٹی کی تنظم نوکا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سرمایہ کارآج کاروباراوریونٹ بند کرکے بھاگ رہے ہیں اور تمام فیکٹریاںملک سے باہر جا رہی ہیں۔