ٹائیگرفورس مقامی انتظامیہ کےساتھ مل کرکام کرے گی۔فائل فوٹو
ٹائیگرفورس مقامی انتظامیہ کےساتھ مل کرکام کرے گی۔فائل فوٹو

یہ پہلی اسمبلی ہے جو’ڈیزل‘ کے بغیر چل رہی ہے۔وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ پہلی اسمبلی ہے جو’ڈیزل‘ کے بغیر چل رہی ہے اگرفضل الرحمن کے لوگ میرٹ پر ہوئے تو انہیں بھی قرضے دیے جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے لیے ’کامیاب جوان پروگرام‘ کا افتتاح کردیا ہے۔ اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج ’کامیاب جوان پروگرام‘ کے پہلے مرحلے کا افتتاح کررہے ہیں جس پر وہ سب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، اس پروگرام میں سب سے اہم چیزمیرٹ ہے.

وزیر اعظم نے کہاکہ دنیامیں وہ قومیں آگےبڑھتیں ہیں جس میں میرٹ کاسسٹم ہوتاہے،بادشاہت کےنظام میں میرٹ نہیں ہوتا،مسلمان  جمہوری کلچرسےبادشاہت کی طرف چلےگئےتھے،اورنگزیب عالمگیرکےدور میں جی ڈی پی24فیصد تھا لیکن اورنگزیب عالمگیرکےبعد کوئی سلطنت کو نہ سنبھال سکا،مغرب میں سلیکشن خون نہیں میرٹ پر ہوتی تھی جب پاکستان بناتو قائد اعظم نےکہامیرٹ ہواورکرپشن نہ ہو مگر بدقسمتی سے پاکستان میں میرٹ تھا نہ ہم کرپشن کو روک سکے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 14 مہینے سے  دیکھ رہا ہوں کہ لوگ ٹیکس نہیں دے رہے، یہ لوگ کہتے ہیں تعلیم ، صحت و صاف پانی چاہیئے لیکن ٹیکس نہیں دینا اگرٹیکس نہیں دیں گے تو ملک کیسے چلے گا،  ہمیں خود کو بدلنا ہوگا، میں  ابھی آہستہ آہستہ تبدیلیاں کررہا ہوں،  ہمیں خوددار قوم بننا ہے تو ٹیکس دینا پڑے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ 14 مہینے سے  دیکھ رہا ہوں کہ لوگ ٹیکس نہیں دے رہے، یہ لوگ کہتے ہیں تعلیم ، صحت و صاف پانی چاہیے لیکن ٹیکس نہیں دینا اگرٹیکس نہیں دیں گے تو ملک کیسے چلے گا،  ہمیں خود کو بدلنا ہوگا، میں  ابھی آہستہ آہستہ تبدیلیاں کررہا ہوں،  ہمیں خوددار قوم بننا ہے تو ٹیکس دینا پڑے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگر نیا پاکستان بنانا ہے تو حکومت اور قوم کو مل کرکوشش کرنا ہوگی، حکومت ایک طرف کوشش کرے گی اور قوم دوسری طرف کوشش کرے گی تو نیا پاکستان بنے گا، تبدیلی آہستہ آہستہ آتی ہے، بٹن دبانے سے تبدیلی نہیں آتی، پہلے دن  ہی مدینہ کی ریاست نہیں بنی بلکہ  پہلے دن سے جدوجہد شروع ہوئی، ذہن اور سوچ بدلی تو  معاشرے میں تبدیلی آ ئی۔

عمران خان نے کہا کہ یہ پہلی اسمبلی ہے جو’ڈیزل‘ کے بغیر چل رہی ہے ہم فضل الرحمن کےلوگوں کوبھی قرضے دیں گےاگروہ میرٹ پرہوں گے، مدارس کے بچوں کو دینی تعلیم کے علاوہ سائنس کی تعلیم بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے اور مدارس میں 500 اسکلز لیباٹریز بنارہے ہیں،  ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم لارہے ہیں، دو ہزار اساتذہ کو انٹرنیشنل ٹریننگ دیں گے

وزیر اعظم نے کہاکہ ہمارے پاس یوتھ ہے یہ بہت بڑی طاقت ہے ہم نےسب کو میرٹ پرقرض دیناہے ہم نوجوانوں کیلیےنیشنل انٹرن شپ پروگرام  بھی لا رہے ہیں جس کے تحت نوجوانون کو مختلف صنعتوں میں انٹرن شپ کروائیں گے جب کہ  گرین یوتھ موومنٹ میں نوجوانوں کی ممبر شپ کریں گے، یوتھ ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن بنارہےہیں تاکہ ملک کےنوجوان ایک دوسرےسےرابطے میں رہیں۔