معظم عباسی کو پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کی حمایت حاصل تھی۔فائل فوٹو
معظم عباسی کو پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کی حمایت حاصل تھی۔فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کو لاڑکانہ میں شکست،جی ڈی اے امیدوار کامیاب

سندھ کے حلقہ پی ایس 11 لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب میں گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس نے پیپلز پارٹی کو شکست دے دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کو اپنے ہی گڑھ لاڑکانہ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے امیدوار معظم علی خان نے پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل سومرو کو شکست دے دی۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ فارم 47 کے مطابق پی ایس 11 سے جی ڈی اے کے معظم علی خان 31 ہزار 535 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جب کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار 26 ہزار 11 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

انتخاب کے باعث حلقے میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا، حلقے میں 138 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے جہاں پولنگ کا عمل  شام 5 بجے تک جاری رہا، الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 614 ہے۔

واضح رہے کہ جی ڈی اے کے امیدوار معظم عباسی کو پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کی حمایت حاصل تھی، مذاکرات کی ناکامی پر جمعیت علمائے اسلام (ف) نے پیپلز پارٹی کے امیدوا جمیل سومرو کی حمایت سے انکار کردیا تھا۔