متوفی گلشن حدید فیزٹوکا رہائشی اور7 بچوں کا باپ تھا۔فائل فوٹو
متوفی گلشن حدید فیزٹوکا رہائشی اور7 بچوں کا باپ تھا۔فائل فوٹو

ٹریفک حادثہ۔کمشنر مکران سمیت4 افراد جاں بحق

کوئٹہ سے 135 کلو میٹر دور قلات کے علاقے میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں کمشنر مکران ڈویڑن کیپٹن (ر)طارق زہری سمیت4 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

ذرائع کے مطابق حادثہ گزشتہ شب کوئٹہ کراچی شاہراہ پراس وقت پیش آیا جب طارق زہری کی گاڑی تیل بردار گاڑی سے ٹکرا گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اورلاشوں کو قلات سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

کمشنر مکران ڈویڑن کیپٹن (ر)طارق زہری کو آبائی علاقے قلات میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کے پسماندگان میں بیوہ،دو بیٹے اوردو بیٹیاں شامل ہیں۔

صوبائی وزیرداخلہ میر ضیااللہ لانگو نے قلات میں المناک حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر مکران ڈویژن کی شہادت سے صوبے کا بڑا نقصان ہو ا ہے۔

انہوں نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہاربھی کیا۔واضع رہے کہ طارق زہری اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل لیویز اور ماحولیات کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے تھے۔