سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کمارا سنگا کارا نے بھی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے حق میں آواز بلند کردی ہے ۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ پر سنگاکارا نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان اور پذیرائی پر بڑی خوشی ہوئی، بالآخر اس ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کو مکمل طور پر واپس آنا ہے، موقع ملا تو میں بھی اس عمل میں اپنا حصہ ڈالنا چاہوں گا اور خود بھی اس ضمن میں کردار ادا کرنا چاہوں گا۔
واضع رہے کہ مارچ 2009 میں دہشت گردوں کا نشانہ بننے والی سری لنکن ٹیم میں سنگا کارا بھی شامل تھے۔
یاد رہے کہ سری لنکا کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سویپ پر پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو عہدے سے فارغ کر دیا گیاہے اوران کی جگہ ٹی ٹونٹی میں بابراعظم اور ٹیسٹ میں اظہرعلی کو کپتان بنا دیا گیاہے تاہم پی سی بی کاکہنا ہے کہ ون ڈے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔