کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکی جماعت اتحادی حکومت بنانےکی پوزیشن میں آگئی لیکن انہیں ایک چھوٹی بائیں بازو کی جماعت کی حمایت کی ضرورت ہو گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں عام انتخابات کے لیے پیر کو ہونے والی ووٹنگ کے بعد نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک حکمراں جماعت لبرل پارٹی سب سے زیادہ157 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔
کینیڈا میں جنرل الیکشن ہوئے جس میں دو بڑی جماعتوں لبرل پارٹی اور کنزرویٹو کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ انتخابی نتائج کے مطابق جسٹن ٹروڈو کی جماعت نے 338میں سے 157 نشستیں جیت لی ہیں جبکہ ان کی حریف کنزویٹیو پارٹی121 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پرہے۔
علیحدگی پسند جماعت بلاک کیوبیکوز32 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے ,نیو ڈیمو کریٹک پارٹی24 اور گرین پارٹی ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ایک نشست آزاد امیدوار نے جیتی جبکہ دو نشستوں کا رزلٹ آنا ابھی باقی ہے۔
اکثریتی حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت کو 338 کے ایوان میں 170 نشستیں درکار ہیں۔
حکومت بنانے اور نئی قانون سازی کے لیے جسٹن ٹروڈو کو بائیں بازو کی حزب اختلاف کی جماعتوں پر انحصار کرنا ہو گا۔
Thank you, Canada, for putting your trust in our team and for having faith in us to move this country in the right direction. Regardless of how you cast your vote, our team will work hard for all Canadians.
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) October 22, 2019
پارلیمانی انتخابات میں ایک بار پھر کامیابی حاصل کرنے پر جسٹن ٹروڈو نے سوشل میڈیا کے ذریعے سب کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ان کی ٹیم مستقبل میں کینیڈا کے تمام لوگوں کے لیے سخت محنت کرے گی۔
جسٹن ٹروڈو کی کامیابی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں انہیں مبارک باد پیش کی اور لکھا کہ دونوں ممالک کی بہتری کے لیے ٹروڈو کے ساتھ کام کرنےکا منتظر ہوں۔
https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1186500787922448384