بھارتی حکام مقبوضہ وادی میں تمام سروسز مکمل بحال کریں۔امریکا

امریکاکی جنوبی،وسطی ایشیاکیلیے معاون سیکریٹری ایلس ویلزنےیہ بیان خارجہ امورکمیٹی کے اجلاس میں دیا ہے۔

               
October 22, 2019 · بام دنیا
ایلس ویلزسینئر پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔فائل فوٹو

ایلس ویلزسینئر پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔فائل فوٹو

امریکی معاون سیکریٹری ایلس ویلزنے کہا ہے کہ بھارتی حکام مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ،موبائل نیٹ ورک سمیت تمام سروسز مکمل بحال کرے۔

غیرملکی خبررساں ادارے بلوم برگ کے مطابق مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرامریکانے تشویش کا اظہارکیا ہے۔

امریکاکی جنوبی،وسطی ایشیاکیلیے معاون سیکریٹری ایلس ویلزنے کہا ہے کہ بھارتی حکام مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ،موبائل نیٹ ورک سمیت تمام سروسز مکمل بحال کرے۔ انہوں نے بھارتی حکام کےلیے یہ بیان خارجہ امورکمیٹی کے اجلاس میں دیا ہے۔