طالبان نے ان حملوں سے متعلق کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا۔فائل فوٹو
طالبان نے ان حملوں سے متعلق کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا۔فائل فوٹو

طالبان کا پولیس پوسٹ پر حملہ۔16اہلکار مار دیے

افغانستان میں پولیس اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں میں 16 اہلکار ہلاک اور5 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان جنگجوؤں نے پولیس چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا، پولیس اور جنگجوؤں کے درمیان 2 گھنٹے سے زائد جھڑپ جاری رہی اس دوران چیک پوسٹ کمانڈر سمیت 16 پولیس اہلکار ہلاک اور5 سے زائد زخمی ہوگئے۔

چیک پوسٹ پر حملے کی اطلاع ملنے پر افغان سیکیورٹی فورسز  بھی پولیس کو مدد کو پہنچ گئی اور طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا تاہم جنگجو افغان پولیس کا اسلحہ اور اپنے زخمی ساتھیوں کو اپنے ہمراہ لے گئے جن کی تلاش میں چھاپہ مارکارروائی جاری ہے۔

طالبان نے پولیس چیک پوسٹ پرحملے کی ذمے داری قبول کرلی۔ اس علاقے میں طالبان کا قبضہ ہے جسے واگزار کرانے کے لیے افغان سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں جس کے دوران دونوں جانب سے جانی نقصان ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ طالبان اور امریکا کے درمیان افغان امن مذاکرات آخری مرحلے میں پہنچنے کے بعد صدر ٹرمپ کی جانب سے اچانک مذاکراتی عمل ختم کرنے کے اعلان کے بعد سے تاحال تعطل کا شکار ہے جس سے افغانستان میں خانہ جنگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔