حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نے آزادی مارچ کو روکنے کیلیے مولانا فضل الرحمن ،شہبازشریف اور بلاول بھٹو زرداری سے رابطے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پرویز خٹک کی زیر صدارت حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں رہبر کمیٹی کے مطالبات پرغور کیا گیا جب کہ وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ مسترد کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک کمیٹی کے حکومتی اراکین نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے پرامن احتجاج کا حق تسلیم کرتی ہے لیکن ملکی اور خطے کی موجودہ صورتحال میں اسلام آباد پر چڑھائی کرنا مناسب نہیں۔
ذرائع کے ارکان کا موقف تھا کہ حکومت بات چیت کے ذریعے معاملات حل کرنے میں سنجیدہ ہے اس لیے حکومتی کمیٹی تمام اپوزیشن رہنماو¿ں سے ملاقات کرے گی اس ضمن میں حکومتی کمیٹی کے اراکین مولانا فضل الرحمن، شہباز شریف اور بلاول بھٹو سے خود رابطہ کریں گے۔