یکم جنوری 2021ءکے بعد سے دو سے زائد بچوں والے افراد سرکاری ملازمت کے اہل نہیں ہوں گے۔فائل فوٹو
یکم جنوری 2021ءکے بعد سے دو سے زائد بچوں والے افراد سرکاری ملازمت کے اہل نہیں ہوں گے۔فائل فوٹو

بھارت میں سرکاری نوکری کیلیے دو بچوں کی شرط عائد

بھارتی ریاست آسام میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے کسی بھی شہری کے دو سے زائد بچے ہونے پراس کیلیے سرکاری ملازمت کے دروازے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آسام میں برسراقتدار بی جے پی حکومت کی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم جنوری 2021ءکے بعد سے دو سے زائد بچوں والے افراد سرکاری ملازمت کے اہل نہیں ہوں گے۔

واضع رہے کہ ستمبر2017میں آسام اسمبلی میں آبادی اورخواتین کو طاقتور بنانے کے حوالے سے ایک بل پاس کیاتھا جس میں سرکاری نوکری کیلیے دو بچوں کی شرط عائد کی گئی تھی اور پہلے سے نوکری کرنے ولوں کو بھی اس پرسختی سے عمل کرنے کا کہا گیا تھا کہ وہ رولز کی پیروی کریں۔