سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مریم نواز کا ہسپتال میں طبی معائنہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز کو نواز شریف کے ساتھ والے روم میں رکھا جائے گا، مریم نواز کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ گورنر چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مشاورت سے کیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف سے ملاقات کے دوران مریم نوازکی طبیعت خراب ہوگئی تھی اور انہیں علاج کی ضرورت پڑگئی ہے اب انہیں والد کے ساتھ ہی زیرعلاج رکھا جائے گا جہاں وہ والد کے ساتھ وقت گزار سکیں گی۔
دوسری جانب مریم نواز کے والد، سابق وزیر اعظم نوازشریف کا سروسز اسپتال میں چوتھے روز بھی علاج جاری ہے۔ میڈیکل بورڈ میں شامل پروفیسر ڈاکٹر طاہر سلطان شمسی کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی بیماری کی تشخیص ہوگئی ہے۔
آئی ٹی پی بیماری عموماً بچوں اور کچھ کیسزمیں بڑی عمر کے لوگوں کوہوجاتی ہے۔اطمینان کی بات ہے کہ نواز شریف کو کینسر نہیں۔