حکومتی ٹیم اور رہبر کمیٹی کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار،حکومت اوراپوزیشن کے درمیان مذاکرات مزید التواکا شکار ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی اور ہبر کمیٹی کے درمیان ڈیڈ لاک برقرا رہے،حکومت اوراپوزیشن کے درمیان مذاکرات مزید تاخیر کا شکار ہو گئے ہیں۔
سربراہ رہبرکمیٹی اکرم درانی مصروفیات کے باعث 3روز کے لیے بنوں روانہ ہو گئے ،اکرام درانی کی عدم موجودگی کے باعث مذاکرات تاخیر کاشکار ہوئے ہیں۔دوسری جانب حکومتی کمیٹی آج مذاکرات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دیں گے۔
وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔