جاں بحق افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔فائل فوٹو

کراچی میں دو کم عمر بھایئوں کا لرزہ خیز قتل

نیو کراچی صنعتی ایریا قبرستان سے 2 کم عمر بھائیوں کی مسخ شدہ لاشیں ملیں جنہیں6 روز قبل اغوا کیا گیا تھا۔

صدیق آباد قبرستان کے اندر گڑھے سے کئی روزپرانی 2 کم عمرلڑکوں کی لاشیں ملیں جنہیں تشدد کے بعد  گردن پر تیز دھار آلے کے وار کر کے قتل کیا گیا۔ پوسٹ مارٹم سے بچوں کی شناخت 10 سالہ علی رضا اور 8 سالہ اذان کے نام سے ہوئی۔ مقتولین سگے بھائی اور نیو کراچی نمبر 5 کے رہائشی تھے۔

ان کے والد محمد الیاس نے کچھ روز قبل بچوں کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا جس میں اپنے2 رشتہ داروں رفیق حسین اورنفیس حسین کو نامزد کیا گیا تھا، پولیس نے مقدمے میں نامزد دونوں ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

والد محمد الیاس نے بتایا کہ ان کے پانچ بچے ہیں جن میں سے دو بیٹے 20 اکتوبرکوگھرکے باہر سے کھیلتے ہوئےلاپتہ ہوئے تھے جن کی تلاش میں پولیس کی جانب سے کوئی تعاون نہ کیا گیا جس پر22 اکتوبرکو نیو کراچی تھانے کے باہراحتجاج کیا گیا جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کیا۔

ملزمان رفیق اور نفیس ان کی اہلیہ کے سابق مرحوم شوہرکے سگے بھائی ہیں جو کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا تھا۔

جس روز بیٹے گھر کےباہرسے لا پتہ ہوئے رفیق اورنفیس ان کے گھر ہی موجود تھے۔ ملزمان نے کہا کہ انھوں نے اپنے بھائی کے قتل کا بدلہ لیا ہے جسے بھابھی نے کرنٹ لگنے کے بعد پانی پلا کر قتل کیا تھا۔