روسی فوجی نے ملٹری بیس میں اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنے ہی 8 ساتھیوں کو ہلاک,2 کو زخمی کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق منگولیا کی سرحد کے نزدیک چھاؤنی میں روسی فوج کے اہلکار نے ذہنی دباؤ اور گھریلو مسائل کی وجہ سے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کرکے 8 اہلکاروں کو قتل کردیا جبکہ دو شدید زخمی ہیں۔
ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی فوجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہےجبکہ حملہ آوراہلکارکو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔فائرنگ کرنے والے اہلکار کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔