ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر اور ان کا وفد عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سالانہ اجلاس میں شرکت نہ کرسکا کیونکہ انہیں امریکہ کا ویزہ نہیں دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر فرہاد نے عالمی بینک کے سربراہ کو ایک خط ارسال کیا جس میں امریکی حکومت کی جانب سے ایرانی وفد کو ویزہ جاری نہ کرنے پر سخت الفاظ میں مذمت کی۔
ایران کی وزارت معیشت و مالیاتی امور اس سلسلہ میں اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ عالمی بینک کے منشور اس امر کو باورکرواتے ہیں کہ رکن ممالک کے اقتصادی وفود کے کام کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے او ریہ امریکی پابندیاں ان منشور کے خلا ف ہیں۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گذشتہ ایک فیصلہ پرایرانی وزرا پرامریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔