جائیدادیں نیلام کرکے رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے۔فائل فوٹو
جائیدادیں نیلام کرکے رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے۔فائل فوٹو

نواز شریف نےحاضری سے استشنیٰ کی درخواست دائر کر دی

سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ طبیعت خراب ہے کل پیش نہیں ہو سکتا،اس لیے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی دی گئی ہے ، درخواست میں نواز شریف کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ طبیعت خراب ہے کل پیش نہیں ہو سکتا،صحت اجازت دیتی تو کل ضرور پیش ہو جاتا،اسلام آباد ہائیکورٹ میری صحت کے معاملے کومد نظر رکھے اور کل کی حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہباز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر سماعت کل ہو گی جس میں عدالت نے نواز شریف کو طلب کر رکھا ہے۔