پاکستان نے بھارت کی مٹھائی احتجاجاً واپس کردی
اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے وزارت خارجہ سمیت بعض دیگر اہم وزارتوں اور اداروں کو بھجوائی گئی تھی۔
بھارتی حکام نے دیوالی کے موقع پر مٹھائی بھیجی تھی۔فائل فوٹو
پاکستانی حکام نے بھارت سے دیوالی کے موقع پر بھیجی گئی مٹھائی شکریے کے ساتھ احتجاجاً قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔
یہ مٹھائی اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے وزارت خارجہ سمیت بعض دیگر اہم وزارتوں اور اداروں کو بھجوائی گئی تھی۔
دیوالی کے موقع پر بھارتی حکام کی جانب سے مٹھائی بھیجنے کی روایت دیرینہ ہے لیکن موجودہ صورتحال میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، کرفیو کا نفاذ کرکے شہریوں کو محصور کرنا ،مواصلاتی نظام منجمد اور لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے معصوم لوگوں کی ہلاکتیں جو اب معمول بن چکا ہے۔