لاہو رمیں آزادی مارچ کے استقبال اورقیام و طعام کا حتمی شیڈول تیارکرلیا،آزادی مارچ کے استقبال کیلیے شہرکے 10مختلف مقامات پراستقبالی کیمپ لگائے جائیں گے۔
فصیلات کے مطابق ٹھوکرنیاز بیگ میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما آزادی مارچ کا استقبال کریں گے جبکہ منصورہ ملتان چونگی میں جماعت اسلامی پاکستان،کھاڑک سٹاپ سبزہ زارمیں جے یوآئی (ایف)، چوک یتیم خانہ ملتان روڈ پر پاکستان پیپلزپارٹی، چوبرجی چوک میں پاکستان مسلم لیگ استقبال کریگی جبکہ اے این پی بھی معاونت کرے گی۔
داتا دربارپر جمعیت علمائے پاکستان، بتی چوک راوی روڈپر جمعیت اہل حدیث پاکستان، شاہدرہ چوک پرجمعیت علماءاسلام کے زیراہتمام پاکستان مسلم لیگ، شاہدرہ سٹیشن پرپاکستان پیپلز پارٹی، مینار پاکستان پرجمعیت علمائے اسلام کے زیراہتمام عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت استقبال کرے گی ۔
آزادی مارچ کے تمام قافلوں کا قیام مینار پاکستان، بادشاہی مسجداورقرب وجوار کی مساجد و مدارس میں ہو گا، البتہ مرکز جن مہمانوں کے حوالے سے ہدایات دے گا ان کےلیے خصوصی طورپرجمعیت اہل حدیث پاکستان کے مرکز راوی روڈ اور مرکزی دفترجے یوآئی جامعہ مدنیہ کریم پارک میں قیام و طعام کا انتظام ہو گا۔
استقبالیہ کیمپوں، مینار پاکستان اور قافلے کے راستے میں مختلف مقامات پرآزادی مارچ کے شرکاپر پھول نچھاورکیے جائیں گے اور شرکاکے لیے کھانے اور پانی کا انتظام ہو گا۔
آزادی مارچ کے لاہور پہنچنے پر مینار پاکستان (آزادی چوک پل) پر جلسہ عام ہو گا، جس سے مرکزی قائدین خطاب کریں گے، قائدین کے خطابات کےلیے موبائل اسٹیج کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
30 اکتوبرکی صبح قافلوں کی روانگی مینار پاکستان سے ہو گی،روانگی کے وقت مرکزی قائدین کی تقاریر کےلیے اسٹیج جمعیت اہل حدیث کے مرکزی دفترکے سامنے قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔