میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔فائل فوٹو
میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔فائل فوٹو

تیسرے ٹی 20 میں بنگلہ دیش ویمن ٹیم کو 28 رنز سے شکست

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے تیسرے اورآخری ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم کو 28 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریزمیں کلین سوئپ کردیا۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر117 رنز بنائے۔

جویریہ خان نے 54 رنز کیع مدہ اننگز کھیلی جبکہ عائشہ ظفر نے 2، بسمہ معروف نے 4، عمائمہ سہیل نے 31، ارم جاوید نے 5، کائنات امتیاز نے 6، سدرہ نواز نے 1، ڈیانا بیگ نے 4 اور صباءنذیر نے 4 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش ویمن ٹیم کی جانب سے جہاں آراءعالم سب سے کامیاب باﺅلر رہیں جنہوں نے 4 اوورز میں 12 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ رومانا احمد نے 2 اور پنا گھوش نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر محض 89 رنز ہی بنا سکی اور یوں قومی ویمن ٹیم نے یہ میچ 28 رنز سے جیت لیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے نگار سلطانہ نے سب سے زیادہ 30 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شمائمہ سلطانہ نے 1، شرمین اختر نے 1، سنجیدہ اسلام نے 0، رومانہ احمد نے 5، فرجانہ حق نے 27، جہاں آراءعالم نے 2، سلمیٰ خاتون نے 9، پنا گھوش نے 10 اور سنجیدہ اختر نے 2 رنز بنائے۔

قومی ویمن ٹیم کی جانب سے انعم امین اور صبانذیر نے 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ڈیانا بیگ اور کائنات امتیاز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔