ناظم آباد کے علاقے میں سرکاری عباسی شہید اسپتال میں رات گئے پولیس کی بھاری نفری نے محاصرہ کر کے سرچ آپریشن کیا۔
سرکاری اسپتال عباسی شہید میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب پولیس کی بھاری نفری نے محاصرہ کرلیا اور نقاب پوش افسران و اہلکاروں نے سرچ آپریشن کیا۔
پولیس کی بھاری نفری نے ڈاکٹرز اپارٹمنٹس اور ٹراما سینٹر سمیت اسپتال کے دیگر کمروں کی تلاشی لی، اس دوران خاکروبوں اور وارڈ بوائے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
آپریشن ٹیم نے پولیس موبائلزپرلکھے تھانوں کے نام کوڈ نمبر اور رجسٹریشن نمبر پلیٹز کو کاعذ کی مدد سے ٹیپ لگا کر چھپایا ہوا تھا۔ سرچنگ کے دوران اسپتال کی اولڈ بلڈنگ میں واقع آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ایڈمنسٹریٹر نجف علی کے کمرے سمیت دیگرکمروں کے تالے توڑ کرمتعدد کمپیوٹر ہارڈ ڈرائیو، لیپ ٹاپ اوردیگردستاویزات اپنے قبضے میں لے لیں۔
ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران پولیس نے اسپتال کے پی آر او شیخ راشد حسین، ارشد حشمت اور اسلم پرویز سمیت 4 افراد کو حراست میں لے کرمنہ پرکپڑا ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔