یہ سب افراد ایک بس میں سوار ہو کر داسو ڈیم کی سائٹ پر کام کرنے جا رہے تھے۔فائل فوٹو
یہ سب افراد ایک بس میں سوار ہو کر داسو ڈیم کی سائٹ پر کام کرنے جا رہے تھے۔فائل فوٹو

پاکستان کو بلیک لسٹ نہیں ہونے دیں گے۔چین

چین نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

چین کے ایشیائی امور کے پالیسی ساز محکمے کے ڈائریکٹر جنرل یاووین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی چند رکن ممالک کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ایف اے ٹی ایف کے چند ممبر ممالک پاکستان مخالف سیاسی ایجنڈا رکھتے ہیں لیکن چین ہر قسم کے سیاسی ایجنڈے کی مخالفت کرتا ہے۔

یاووین کا کہنا تھا کہ چین امریکا اوربھارت کواپنے دوٹوک موقف سے آگاہ بھی کرچکا ہے، ایف اے ٹی ایف کسی ملک کو بلیک لسٹ کرنےکیلیے نہیں بنا بلکہ اس کا مقصد دہشت گردوں کی پشت پناہی کے معاملات پر ممالک کی مدد کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کارروائیاں قابل تعریف ہیں اورچین پاکستان کے نظام کی بہتری کیلئے تکنیکی و سیاسی مدد کرتارہے گا۔

مسئلہ کشمیر سے متعلق چینی ڈائریکٹرکا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت کےخاتمے کے بھارتی اقدام پرگہری تشویش ہے اوراس یکطرفہ اقدام کی حمایت نہیں کرتا، ہم اس مسئلے کے پرامن حل کیلیے تعمیری کردارادا کرنے کے خواہاں ہیں۔

واضح رہےکہ 18 اکتوبرکوہونے والے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں بھارت کی پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں اورایف اے ٹی ایف نے پاکستان کومزید 4 ماہ گرے لسٹ میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا۔