نواز شریف کو ریلیف دینے کے لیے شام کو خصوصی طورپرعدالت لگائی گئی۔فائل فوٹو
نواز شریف کو ریلیف دینے کے لیے شام کو خصوصی طورپرعدالت لگائی گئی۔فائل فوٹو

معاون خصوصی فردوس عاشق کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیاگیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف پریس کانفرنس کرنے پرتوہین عدالت نوٹس جاری کیا۔اسلام آبادہائیکورٹ نے یکم نومبر کو صبح 9 بجے فردوس عاشق اعوان کو طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ریلیف دینے کے لیے شام کو خصوصی طورپرعدالت لگائی گئی۔