مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اسلام آباد میں آزادی مارچ میں شریک ہوں گے اورجلسے سے خطاب کریں گے۔
ذرائع مسلم لیگ ن کا بتانا ہے کہ شہباز شریف آج دوپہرلاہور سے اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ میں شریک ہوں گے اوررات کوجلسے سے خطاب بھی کریں گے۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں سے آزادی مارچ میں شرکت کے لیے ن لیگ، اے این پی اور جے یو آئی کے قافلے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں جے یو آئی ف نے کراچی سے آزادی مارچ کا آغاز کیا تھا جو مختلف شہروں سے ہوتا ہوا آج اسلام آباد پہنچے گا جہاں ایچ نائن میں میٹر و ڈپو گراؤنڈ میں اپوزیشن جماعتوں کا جلسہ بھی ہو گا۔