ٹرمپ کاذاتی رہائش گاہ کے مقام کی تبدیلی کا اعلان
وہ فلوریڈا کے پام بیچ کو اپنا مستقل رہائشی مقام بنائیں گے۔
مواخذے کی کارروائی سیاسی انتقام ہے، ٹرمپ کے وکلا
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برے سلوک کے باعث ذاتی رہائش گاہ کے مقام کی تبدیلی کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویس سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ فلوریڈا کے پام بیچ کو اپنا مستقل رہائشی مقام بنائیں گے۔
1600 Pennsylvania Avenue, the White House, is the place I have come to love and will stay for, hopefully, another 5 years as we MAKE AMERICA GREAT AGAIN, but my family and I will be making Palm Beach, Florida, our Permanent Residence. I cherish New York, and the people of…..
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) November 1, 2019
اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک سے فلوریڈا منتقلی کے حوالے سے کہا کہ بدقسمتی سے نیویارک، اس کی اسٹیٹ کو لاکھوں ڈالر دیے،مقامی ٹیکس ادا کرنے کے باوجود انہیں برے سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی رہائش گاہ نیویارک سےفلوریڈا منتقل کرنےکا فیصلہ لیتے ہوئے بہت برا لگا، تاہم یہ فیصلہ سب کے لیے بہترین ہوگا۔
….New York, and always will, but unfortunately, despite the fact that I pay millions of dollars in city, state and local taxes each year, I have been treated very badly by the political leaders of both the city and state. Few have been treated worse. I hated having to make….
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) November 1, 2019
ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ برے سلوک کے باوجود میں بطور صدرامریکا نیویارک اوراس کے شہریوں کی ہمیشہ مدد کرتا رہوں گا، اس کی ہمیشہ میرے دل میں خصوصی جگہ رہے گی۔