کپتان کو علم ہوتا ہے کس کھلاڑی کو کس نمبر کھیلانا ہے۔فائل فوٹو
کپتان کو علم ہوتا ہے کس کھلاڑی کو کس نمبر کھیلانا ہے۔فائل فوٹو

سیاست کا بارہواں کھلاڑی مجھ سے استعفیٰ مانگ رہا ہے۔وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فضل الرحمن کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کی کیا ضرورت ہے ؟ ڈیزل کا پرمٹ دیں تو فضل الرحمن بک جاتے ہیں، جتنے دن مرضی بیٹھ جائیں، این آر او نہیں ملے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے گلگت میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا مارچ والے کس سے آزادی لینے اسلام آباد آ رہے ہیں، سیاست کا بارہواں کھلاڑی استعفے کیلیے اکسا رہا ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی والوں کو پتا ہی نہیں مارچ میں کیوں ہیں ؟ بھارتی میڈیا کی کوریج سے لگتا ہے فضل الرحمن وہاں کے رہائشی ہیں، پاکستان کے دشمن فضل الرحمن کے مارچ سے خوش ہیں، لوگوں کو پتا ہے ان کا اصل مقصد کیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ اسلام کو نقصان پہنچا رہے ہیں، فضل الرحمن کو دیکھ کر اسلام کی طرف کوئی نہیں آئے گا بلکہ اسلام کو چھوڑ دے گا، آزادی مارچ میں جتنے دن مرضی بیٹھنا ہے بیٹھیں، کھانا ختم ہوجائے گا تو وہ بھی دیں گے لیکن این آر او نہیں دیں گے، باری سب کی آئے گی، دنیا ادھرادھر ہوجائے میں انہیں جیلوں میں ڈالوں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا اقتدار کیلیے اسلام کو استعمال کرنے کے دن گزر گئے، ان کے کرپشن کیسز ہمارے سامنے آگئے ہیں، ان کو ڈر ہے سب کی باری آ جانی ہے۔

عمران خان نے کہاکہ ملک کا قرض 6 سے 30 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، خود کو لبرل کہنے والا بلاول صرف کرپٹ لبرل ہے، ان کے بچے بھی ارب پتی ہیں، سابق وزیر خزانہ کے والد کی سائیکل کی دکان تھی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک طرف آج گلگت کی آزادی منائی جا رہی ہے اور دوسری طرف آزادی مارچ والے اسلام آباد میں جمع ہیں، دیکھنا ہے کہ آزادی مارچ والے کس سے آزادی لینے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا اگر پیپلپز پارٹی والوں سے پوچھیں کہ آپ یہاں کیوں جمع ہیں تو وہ مہنگائی کی بات کریں گے، ن لیگ والوں سے پوچھیں تو انہیں تو پتہ ہی نہیں ہو گا اور جے یو آئی والے کہیں گے کہ یہودی اسلام آباد پر قبضہ کرنے لگے ہیں۔

قبل ازیں گلگت میں آزادی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں نے ڈوگر راج کے خلاف جنگ لڑی، مسلمان اللہ کے سوا کسی اورکے سامنے نہیں جھکتا، دس سال کے اندر دو سپر طاقتوں نے مسلمانوں کے آگے گھٹنے ٹیکے۔