سپریم کورٹ  کی جانب سےمقرر کردہ کمیٹی نے پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔فائل فوٹو
سپریم کورٹ  کی جانب سےمقرر کردہ کمیٹی نے پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔فائل فوٹو

بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی آلودگی کی زد میں آگیا

بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی آلودگی کی زد میں آگیا۔ دم گھوٹنے والی آلودگی کی وجہ سے جمعہ کو حکومت نے دہلی کے اسکولوں کو پانچ نومبر تک بند رکھنے کا اعلان کیا۔

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجری وال نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ آلودگی کی وجہ سے دہلی کے تمام اسکول 5 نومبر تک بند رہیں گے۔

کیجری وال نےکہا کہ ”دہلی میں پرالی کے بڑھتے دھوئیں کی وجہ سے آلودگی کی سطح بہت زیادہ ہوگئی ہے۔ اس لئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ دہلی کے تمام اسکول 5 نومبر تک بند رہیں گے۔

ادھر ہوا کی کوالٹی 410 اے آئی کیو (ایئر کوالٹی انڈیکس) تک گرجانے کے بعد سپریم کورٹ  کی جانب سےمقرر کردہ کمیٹی نے پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔

اے آئی کیو کے 400 کی سطح تک گرجانے کو خطرناک صورحال سمجھا جاتا ہے اوردہلی میں گزشتہ 5 دنوں سے اے آئی کیو اسی سطح پر بنا ہوا ہے۔ ہنگامی حالت کے اعلان کے ساتھ ہی ای پی سی اے نے 5 نومبر تک تمام تعمیراتی کاموں پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق جمعہ کے روز سہ پہر1 بجکر 5 منٹ پر پی ایم 2.5 کی سطح 450 تھی۔ امریکی سفارتخانے کے نزدیک صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ریڈنگ نہیں ہوتی ، کیونکہ پی ایم 2.5 کی سطح 500 سے اوپر چلی جاتی ہے اور اس کی پیمائش وہ نہیں کر پاتے۔