ملاقات کا فیصلہ رہبرکمیٹی میں مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔فائل فوٹو
ملاقات کا فیصلہ رہبرکمیٹی میں مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔فائل فوٹو

حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے اپوزیشن سے ملاقات کا وقت مانگ لیا

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پیپلزپارٹی رہنما نیئر حسین بخاری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن نے اپوزیشن جماعتوں سے ملاقات کیلیے وقت مانگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پیپلزپارٹی رہنما نیئر حسین بخاری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے،چیئرمین سینیٹ نے نیئر حسین بخاری سے ملاقات کےلیے وقت مانگا ہے۔

نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ حکومتی کمیٹی سے ملاقات کا فیصلہ رہبرکمیٹی میں مشاورت کے بعد کیا جائے گا،حکومت بتائے کس معاملے پرمذاکرات کرنا چاہتی ہے؟اپوزیشن جماعتیں اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔