فائرنگ کی جگہ سے دو بندوقیں بھی ملی ہیں۔فوٹو سوشل میڈیا
 فائرنگ کی جگہ سے دو بندوقیں بھی ملی ہیں۔فوٹو سوشل میڈیا

امریکا۔ڈانس پارٹی میں فائرنگ۔4افراد ہلاک

امریکا میں ہیلووین پارٹی خونی جھڑپ میں تبدیل ہوگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں درختوں سے گھرے ایک بڑے گھر میں روایتی ہیلووین پارٹی جاری تھی جس میں 100 سے زائد شرکا موجود تھے۔ موسیقی کی دھن میں رقص جاری تھا اور سب نے جن، بھوت کے ڈراؤنے لباس زیب تن کیے ہوئے تھے کہ اچانک فائرنگ شروع ہوگئی۔

اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 3  نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ ایک نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا، مرنے والوں کی عمریں 22 سے 29 سال کے درمیان ہیں۔ فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔ فائرنگ کی جگہ سے دو بندوقیں بھی ملی ہیں۔ فائرنگ جھگڑے کا شاخسانہ محسوس ہوتی ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ اس گھرکوایک رات کے لیے کرایے پر لیا گیا تھا اور مالک مکان کو کہا گیا تھا کہ کرایہ دار دمے کے مریض ہیں جو جنگل میں لگنے والی آگ کے باعث سانس لینے میں دقت محسوس کررہے ہیں اس لیے ایک دن کے لیے گھر کرایے پر لے رہے ہیں۔ ابھی تک کسی مشتبہ شخص کی شناخت یا گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

واضح رہے کہ ہیلو وین پارٹی میں ہلاکتوں کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے اس سے قبل 30 اکتوبر کو سان فرانسسکو میں ایک پارٹی کے دوران ہونے والی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے تھے۔