ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوو نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم رکن ممالک کے سربراہان کا آئندہ اجلاس بھارت میں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس پر رضامند ہیں کہ ایس او سی ممالک کے سربراہان کا آئندہ اجلاس ہندوستان میں ہوگا، جو پہلی مرتبہ تنظیم کے سربراہان کی کونسل کی صدارت کرے گا۔
انہوں نے تاشقند میں ہوئی شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ کے دوران اس میزبانی کی ذمے داری کو قبول کرنے پربھارت کا شکریہ ادا کیا ۔
بھارت و پاکستان 2017 میں شنگھائی تعاون تنظیم کے مکمل رکن بنے تھے ۔شنگھائی تعاون تنظیم ایک بین سرکاری تنظیم ہے اور موجودہ وقت میں چین، بھارت، قازکسان ، کرغیز ستان، پاکستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان آٹھ رکن ہیں۔
اس کے علاوہ افغانستان، بیلاروس، ایران اور منگولیا اس کے مشاہد ملک ہیں جبکہ آرمینیا، آذربائیجان ، کمبوڈیا نیپال، سری لنکا اورترکی اس کے مذاکرات کار ملک ہیں۔